سٹی 42 : لاہور بورڈ کے زیر اہتمام نہم جماعت کے سالانہ امتحان کا آغاز ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ ہوگی لاہور بورڈ کے زیراہتمام نہم جماعت کے سالانہ امتحان کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز پانچ مضامین کا پیپر لیا جائے گا۔ پانچ مضامین میں بزنس اسٹیڈیز، لباس و پارچہ بافی، فارسی، سوکس اور وڈ ورکنگ شامل ہیں۔
رواں سال نہم جماعت دو لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے زائد طلباء امتحان میں شرکت کریں گے۔ امتحان کیلئے 759 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ پانچ ہزار سے زائد امتحانی عملہ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔