ویب ڈیسک:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل شبیر اختر نے درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت نے راجہ ریاض کی اپوزیشن لیڈر تعیناتی کی مصدقہ کاپی پیش کرنے کا حکم دیا۔
توہین آمیز بیان پر سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی مصدقہ نقل طلب کی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ راجہ ریاض نے سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا، راجہ ریاض نے ججز کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت راجہ ریاض کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دے۔