ویب ڈیسک:وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان 6 لاکھ لوگ بھی اسلام آباد لےآئیں توالیکشن تاریخ دے دیں گے، عمران خان 30 لاکھ تو کیا 6 لاکھ افراد بھی نہیں لاسکتے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پھریہ طے ہوجائے گا جو 6 لاکھ افراد اسلام آباد لےآئے، اسے الیکشن کی تاریخ دے دیں، عمران خان 6 دن میں تیاری کریں اور 6 لاکھ لوگ لیکرآئیں، عمران خان یقین دہانی کر ائیں کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت کےسہارا کےبغیر لوگ لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی مرضی کی عدالت، حکومت اور ہر فیصلہ کرانا چاہتے ہیں، عمران خان ہمیں بلیک کررہے ہیں، ہر بات پر ڈیڈ لائن اور دھمکی دیتے ہیں، مظاہرین کو مصروف عمل رکھنے کے لیے ہم نے اقدامات کیے تھے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملک میں الیکشن کا اعلان اتحادی جماعتوں کا سربراہی فورم مل کر کرے گا کیونکہ عمران خان تو ملک کو ڈبونا چاہتے ہیں، انہوں نے ملک کی معیشت کو ڈبویا، یہ قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، لوگوں سے کہتے رہے کہ اپنے سیاسی مخالفین کو چور اور غدار کہیں اور ان کے گھروں پر حملے کریں۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ الیکشن ہارنے کے بعد بھی عمران خان کہیں گے کہ ملک میں دوبارہ الیکشن کرائیں، کیا اس طرح سے کبھی ملک یا جمہوریت چلتی ہے، کیا اس طرح سے بلیک میلنگ کے ساتھ کوئی ملک آگے چل سکتا۔