لاہور میں ایک بار پھر دھرنوں کا موسم آگیا

لاہور میں ایک بار پھر دھرنوں کا موسم آگیا
کیپشن: employees protest
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)تنخواہوں اور ڈسپیرٹی الائونس میں اضافہ کیا جائے، آگیگا پنجاب کے زیراہتمام سرکاری ملازمین کا سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا،سڑک بلاک کردی، شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے، لیڈی ہیلتھ ورکرز ،اساتذہ ،لیکچرار ، پروفیسرز نے بھی شرکت کی۔
 تفصیلات کے مطابق آگیگا پنجاب کے زیر اہتمام سرکاری ملازمین کی جانب سے سول سیکرٹریٹ کے باہر تنخواہوں اور ڈسپریٹی الائونس میں اضافہ کے لئےبھرپور احتجاجی دھرنا دیا گیا، مطالبات کی منظوری کےلئے دھرنا دے کر سڑک بلاک کر دی،احتجاجی مظاہرے کے باعث سول سیکرٹریٹ کے باہر ٹریفک گھنٹوں جام رہی، مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز ،لیکچرارز، پروفیسرز ،کمپیوٹر اور فزیکل اساتذہ سمیت دیگر سرکاری ملازمین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنے کا اعلان کیا،سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بلاتفریق ملازمین کی اپگریڈیشن کرے،صوبائی سرکاری ملازمین کو 25 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دیا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer