ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" عوام کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کی مدد کریں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: کبڈی ٹیم کے نائب کپتان شفیق چشتی نے لاہور میں عید الفطر سادگی سے منائی۔ کہتے ہیں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
قومی کبڈی ٹیم کے نائب کپتان شفیق چشتی نے سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث بھی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، مخیر حضرات اس مشکل وقت میں غریبوں کا ساتھ دیں۔

نائب کپتان قومی کبڈی ٹیم کا کہنا تھا کہ عید الفطرکے اس پرمسرت موقع پر ہمیں اللہ تعالی سے کورونا وائرس کے خاتمے اور دیگر قدرتی آفات سے محفوظ رکھنے کی دعا کرنی چاہئے۔ شفیق چشتی نے کہا کہ عوام کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کی بھرپور مدد کریں کیونکہ صرف حکومت اس وبا کا خاتمہ نہیں کر سکتی۔