ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ممالک سے وطن واپس پہنچنے والے مسافر ہوجائیں خبردار

بیرون ممالک سے وطن واپس پہنچنے والے مسافر ہوجائیں خبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: بیرون ممالک سے وطن واپس پہنچنے والے مسافر خبردار، ھوشیارہو جائیں عید قریب آتے ہی شہر بھر کی طرح لاہور ایئرپورٹ پر بھی بھکاریوں نے ڈیرے ڈال کر عیدی مہم شروع کر دی، انتظامیہ بے بس دکھائی دینے لگی۔

 سٹی42 نے مطابق بھکاری مافیا کے درجنوں کارندوں نے لاہور ایئرپورٹ پر اپنی یلغار کر دی ہے۔ عادی بھکاریوں کی عیدی مہم کا بھرپور آغاز ہو گیا، بیرون ممالک سے آئے مسافر ہوں یا ان کے رشتہ دارکسی پر بھی خطرناک مافیا کا وار خالی نہ جائے۔  صرف یہی نہیں مسافروں کی گاڑیوں سے چمٹ کر جو دے اسکا بھلا اور جو نہ دے اسکا بھی بھلا کی رٹ لگائے ایک ساتھ سر پر سوار ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے قومی کھلاڑیوں سے بھی ہاتھ کر گئی

  ایئرپورٹ انتظامیہ بھی اس طاقتور مافیا کے سامنے بے یار و مدد گار ہے۔ بھکاریوں نے روپ بدل کر اپنا دھندہ شروع کر دیا ہے۔ انتظار گاہوں اور پارکنگ میں اللہ اور رسول (ص) کے واسطے ایسے کہ کوئی خیرات دیئے بغیر جانے نہ پائے، مختلف طریقوں سےخیرات اکھٹی کرنے والے بھکاریوں کی ویڈیو صرف سٹی فورٹی کی اسکرین پر،مسافروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مافیا کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے تاکہ باہرسے آنے والے پاکستانیوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو روکا جا سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer