سٹی 42 : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ہاتھ میں ایٹمی ہتھیارنہیں آنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں کابینہ اجلاس سے گفتگو کے دوران کیا ، کہا کہ ایران جنگ سے پریشان ہوکرتمام خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنارہا ہے، ایران کی فوجی طاقت ختم ہوچکی ہے، ایران کی اعلیٰ قیادت ختم ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے فضائی حملے کیے گئے۔
برطانیہ اپنے فوجی اڈے دینے سے گھبرا رہا ہے، نیٹو نے امریکا کے لیے کچھ نہیں کیا، ایران اب تباہ ہوچکا ہے تو نیٹو ممالک بھی مددکیلئے تیارہوگئے ہیں، ہمیں اب نیٹو کی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی رجیم اپنی شکست تسلیم کرچکی ہے، ایران ڈیل کے لیے بھیک مانگ رہا ہے۔