ملک اشرف : فراڈ کے ملزم کی درخواست ضمانت کیس میں چیف سیکرٹری اور یوم سیکرٹری کو لاہور ہائیکورٹ طلب کرلیاگیا ،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور یوم سیکرٹری ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو 30 مارچ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے ملزم سید علی امیر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی , پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اخلاق سلہری پیش ہوئے , ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اخلاق سلہری نے پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی, وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے گواہوں پر جرح اس لئے نہیں کی گئی ، سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ملزمان کو 25 مارچ کو ٹرائل کورٹ پیش نہیں کیا گیا ، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ اگر پی ایس ایل کی ٹیموں اور میچوں کی سیکورٹی کی وجہ سے ملزمان پیش نہیں کرنے ، تو عدالتیں بند کردیں ، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور یوم سیکرٹری کو طلب کرتے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی ،ملزم کے خلاف تھانہ لیاقت آباد نے مدعی کے خلاف 20 دسمبر 2022 کو فراڈ کا مقدمہ درج کیا ،ملزم پر جعلی ڈی ایس پی بن کر اپنی ترقی کے لئے مدعی سے پندرہ لاکھ لینے اور اس کی پراپرٹی اپنے نام کروانے کا الزام ہے،اس کیس میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ بھی تین مرتبہ چیف جسٹس کی عدالت پیش ہوچکے ہیں.