ویب ڈیسک؛ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 110 ڈالر کم ہو کر 4455 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 11 ہزار روپے سستا ہو گیا جس کے مطابق سونے کی موجودہ قیمت 4 لاکھ 68 ہزار 262 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ دس گرام سونا 9430 روپے کم ہونے کے بعد 4 لاکھ 1 ہزار 459 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب ایک تولہ چاندی بھی 340 روپے کمی کے بعد 7484 روپے پر آ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 152 ڈالر بڑھ کر 4565 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی تھی، جبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 15,200 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 79 ہزار 262 روپے پر ٹریڈ ہوا تھا۔ دس گرام سونا 13,031 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 10 ہزار 889 روپے پر پہنچ گیا تھا، اور ایک تولہ چاندی 370 روپے مہنگی ہو کر 7824 روپے پر ٹریڈ ہوئی تھی۔