ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک بورڈ امتحانات؛وزیر تعلیم نے اہم ہدایات جاری کردیں

میٹرک بورڈ امتحانات؛وزیر تعلیم نے اہم ہدایات جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت آل پنجاب کمشنرز اجلاس منعقد ہوا، جس میں میٹرک امتحانات کے 27 مارچ سے شروع ہونے کے تناظر میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزیر تعلیم نے شفاف امتحانات یقینی بنانے کے لیے سنٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی جبکہ 27 مارچ سے تمام افسران کو فیلڈ میں رہنے، ہر سنٹر کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دی۔

وزیرِ تعلیم  نے سختی سے تاقید کرتے ہوئے  کہا کہ افسران دفاتر میں نہ بیٹھیں بلکہ ہر سنٹر کی نگرانی کریں، اس سلسلے میں تمام کمشنرز، ڈی سیز، اے سیز اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں گے۔

  رانا سکندر حیات نے پیپر لیکج، چیٹنگ مافیا کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے شفاف انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہارڈ ایریاز اور حساس سنٹرز کی مانیٹرنگ کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، تمام امتحانی سنٹرز کے لیے سیفٹی میئرز فراہم کیے جائیں، جبکہ حساس سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب و فعالیت یقینی بنائی جائے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ محنت کا ثمر ہر بچے کا حق ہے اور چیٹنگ مافیا کی سخت حوصلہ شکنی کی جائے۔ اس سال نجی اداروں میں سنٹرز نہ بننے کی وجہ سے فنڈز کی بچت بھی ہوگی۔