ویب ڈیسک :امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کی جانب سے ایف18 لڑاکا طیارہ مار گرانے کی تردید کردی۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے جنگ کے دوران ایک امریکی ایف18 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔
پاسداران انقلاب نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ طیارہ چابہار کے قریب گرایا گیا۔
پاسداران انقلاب نے کہا تھا کہ نیول موبیلائزیشن فورس کے جدید ایئر ڈیفنس نے ایک لڑاکا طیارے کو درستگی سے نشانہ بنایا جو بحر ہند میں گر کر تباہ ہو گیا۔