ویب ڈیسک : اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس اور چیلنز میں موشن فوٹوز کو شیئر کر سکیں گے۔
Wabetainfo کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے، جس کے ذریعے صارفین انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس اور چیلنز میں موشن فوٹوز کو شیئر کر سکیں گے۔ (موشن فوٹوز سے مراد شارٹ آڈیو اور ویڈیو کلپ ہے جو صارفین کسی تصویر کو کھینچتے ہوئے ریکارڈ کرکے دوستوں کو بھیج سکیں گے)۔
اس فیچر کے لیے ایک نیا بٹن واٹس ایپ کا حصہ بنایا جائے گا جس کو کلک کرکے صارفین موشن پکچر یا عام فوٹو کو دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے، جن صارفین کے فونز موشن فوٹوز کو سپورٹ نہیں کریں گے ان میں یہ شیئر فائل ان سپورٹڈ فائل ٹائپ کی شکل میں نظر آئے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اور محدود صارفین کو دستیاب ہے، جب یہ فیچر باضابطہ طور پر صارفین کو دستیاب ہوگا تو وہ ایپ کے ذریعے موشن فوٹوز کو بھیج یا موصول کرسکیں گے۔