مجھے ساتویں مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا، عمر ایوب

 مجھے ساتویں مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا، عمر ایوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔
 عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میں عدالتی احکامات پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آیا جیل حکام نے ملاقات نہیں کرنے دی، مجھے ساتویں مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا، ہم اس معاملے کو قومی اسمبلی کے فلور پر اٹھائیں گے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کرپٹ اور پنجاب حکومت کا ٹاؤٹ ہے۔ یہ حکومت نہیں چل سکتی وزیر داخلہ کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، یہ بیساکھیوں والی حکومت ہے فارم 47 کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ پر منشیات کے الزامات تھے ان کو کسی نے ابھی تک کلین چٹ نہیں دی۔ سابق ڈی جی اے این ایف سامنے آکر معافی مانگیں اور رانا ثناء کو کلین چٹ دیں۔