حماس کی سیز فائر کی پیشکش پر اسرائیل کا جواب موصول ہو گیا

Hamas Israel Conflict, Hamas Ceasefire offer, Israel's response, Qatar, Egypt, Mediation , Gaza war, October Seven attack , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حماس نے  اسرائیل کو سیز فائر کی جو  پیشکش کی تھی اس  پر اسرائیل کا جواب  حماس کو موصول ہو گیا ہے۔ قطر مین موجود حماس کے رہنما نے  اسرائیل کی جانب سے جواب موصول ہونے کی صدیق کردی ہے۔ 

قطر کے میڈیا کے مطابق حماس کے ڈپٹی چیف نے میڈیا کے لئے اپنے بیان میں بتایا  کہ حماس کو ہفتے کے روز  اپنی سیز فائر کی پیشکش کا اسرائیلی حکام کی طرف سے باضابطہ جواب موصول ہوا ہے۔

حماس کا کہنا ہےکہ اسرائیلی جواب کا جائزہ لے کر اس پر کوئی بھی ردعمل دیا جائے گا۔

قطر میں موجود حماس کے رہنما خلیل الحیا نے کہا کہ اسرائیل کو ثالثی کرنے والے ممالک قطر اور مصر کے ذریعہ  13 اپریل کو سیز فائر کی پیشکش کی تھی جس پر حماس کو آج باضابطہ طور پر اسرائیل کا جواب موصول ہوا ہے۔

 غزہ میں گزشتہ 7 اکتوبر سے  جاری خونریز جنگ کے دوران  قطر اور مصر کی کوششوں سے حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے لیکن یہ مذاکرات بار بار تعطل کا شکار  ہوتےرہے ہیں۔  حماس نے جنگ کے خاتمے کے لیے اپنے مطالبات پر مضبوطی کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کررکھا ہے۔

غزہ میں گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 34 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، اس کے علاوہ غزہ میں خوراک کی شدید قلت اور امراض پھوٹنے کی وجہ سے بھی بچوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔ دنیا بھر میں خصوصاً امریکہ میں اسرائیل پر جنگ بند کرنے کے لئے دباؤ بھی مسلسل بڑھ رہا ہے جس میں حالیہ ہفتہ کے دوران امریکہ کی یونیورسٹیوں مین روزانہ ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے سبب مزید اضافہ ہو گیا ہے۔