کاشتکاروں کی شکایات، وزیراعظم نے گندم کی فوری خریداری کا حکم دے کر خریداری کا ہدف بڑھا دیا

Shahbaz Sharif, Wheat Procurement, City42. PASCO, Federal Government. Wheat farmers, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد  سے سعودی عرب روانگی سے پہلے کاشتکاروں کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا۔ وزیر اعظم نے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری فوری طور پر کرنے کا حکم صادر کر دیا، وزیر اعظم نے وفاقی اداروں کا گندم خریداری کا ہدف بھی بڑھا دیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کی شکایات پر سخت نوٹس لے لیا  اور کسانوں سے  گندم کی بلا توقف خریداری کے لئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے یہ حکم  وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم  خریدنے والے اداروں کے لئے جاری کیا ہے۔ شہباز شریف نے وفاقی حکومت کا گندم خریداری کا پہلے طے کیا ہدف  1.4 ملین میٹرک ٹن سےبڑھا کر 1.8 ملین میٹرک ٹن کردیا  ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے پاسکو کو گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے اور فوری خریداری یقینی بنانے کے فوری احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو  شفافیت اور کسانوں کی سہولت کو ترجیح دینے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نےکسانوں کی گندم خریداری سے متعلق مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔