امریکی شہر بالٹی مور میں بحری جہاز ٹکرانے سے پل ٹوٹ گیا

امریکی شہر بالٹی مور میں بحری جہاز ٹکرانے سے پل ٹوٹ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی شہر بالٹی مور میں بحری جہاز کا پُل سے ٹکرانے کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے فرانسس اسکاٹ کی برج سے ایک بڑی کارگو شپ ٹکرائی جس کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوا اور پل کا بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں جاگرا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق یہ حادثہ رات ڈیڑھ بجے پیش آیا، حادثے کے بعد کارگو شپ میں آگ لگ گئی، اور پوری شپ دریا میں ڈوب گئی ، جبکہ پل ٹوٹنے سے اس پر چلنے والی کچھ گاڑیاں بھی دریا میں گری ہیں۔ حادثے کے بعد پولیس کی جانب سے دونوں طرف سے پل کی تمام لائنز بند کردی گئی ہیں اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پل ٹوٹنے سے کئی گاڑیاں دریا میں گری ہیں اور 7 افراد بھی دریا میں گرے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں کچھ ورکرز پانی میں ڈوبے ہیں۔

بالٹی مور کے میئر کا کہنا ہےکہ حادثے کے بعد ایمرجنسی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور ریسکیو اقدامات جاری ہیں۔