مریم نواز کے دوروں کے دوران مارکیٹیں بند نہیں کی جائیں گی، مراسلہ جاری

مریم نواز کے دوروں کے دوران مارکیٹیں بند نہیں کی جائیں گی، مراسلہ جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دوروں کے دوران  سکیورٹی اقدامات کے تحت دکانیں اور مارکیٹیں بند نہ کرنے کے ساتھ ہی ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز  کی ہدایت پر  ان کے پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر نے مراسلہ جاری کردیا۔

 مراسلے میں حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کےکسی شہر کے دورے کے دوران  دکانیں اورمارکیٹیں بند نہیں کی جائیں گی جب کہ وزیراعلیٰ کی نقل وحرکت کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے گی ۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران کوئی اضافی اقدامات بھی نہیں کیے جائیں گے۔