منظور وسان کی ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سمیت بڑی بڑی پیشگوئیاں

منظور وسان کی ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سمیت بڑی بڑی پیشگوئیاں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء منظور وسان نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ سمیت بڑی بڑی پیشگوئیاں کردیں۔ بولے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔

اپنے ایک بیان میں پی پی رہنماء منظور وسان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہوں، پیپلزپارٹی چاہتی ہے الیکشن ہوں مگر حالات بتارہے ہیں کہ الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے، اگر ملک میں دہشتگردی ہوگی اور فنڈز نہ ہوئے تو انتخابات کا انعقاد مشکل ہوجائے گا۔

سینئر رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ اب عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، اور بہت کچھ ہونے والا ہے، وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے،  ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، کیئر ٹیکر سیٹ اپ یا کچھ وقت کیلئے نیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہےعمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل کو شیڈول الیکشن ملتوی کر کے8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔