ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے کل کے جلسے کی حکمت عملی طے کر لی

PM Plan of Jalsa Address tomorrow
کیپشن: PM Plan of Jalsa Address
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومتی جلسے کی تیاریاں مکمل ، وزیراعظم نے کل کے جلسے کی حکمت عملی طے کر لی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےکل دن کی روشنی میں جلسے سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم کل جلسے میں ارکان کو اگلے الیکشن کی تیاریوں کی بھی ہدایت دیں گے. وزیراعظم اپنے ارکان کو دی جانے والی پیشکش بارے مواد بھی جلسے میں بتایں گے۔

وزیراعظم کو اہم حلقوں کی جانب سے نئے الیکشن کے اعلان کی تجویز پہنچائی گئی، نئے الیکشن کے اعلان کے حوالے سے معاہدے کے مسودے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

مجوزہ مسودہ کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے نئے الیکشن کا اعلان کر دیا جائے، نئے الیکشن کے اعلان کی صورت اپوزیشن عدم اعتماد واپس لے لے ،مجوزہ معاہدےپر بات چیت کیلئے تین اہم نوعیت کی ملاقاتیں ہوئیں، حکومت کی جانب سے اگلے سال مارچ میں الیکشن کی جوابی تجویز مسترد کردی گئی۔

 مجوزہ مسودہ میں بیان کیا گیا کہ نیا الیکشن اگلے تین سے چار ماہ میں ہونا چاہیے،اہم ملاقات میں شریک 2 وزرا کا بھی الیکشن کا اعلان کرنے کا مشورہ کیا گیا۔

دوسری جانب مہنگائی مکاؤ مارچ پر روانگی سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف نے والدہ کی قبر پر حاضری دی،حمزہ شہباز اورمریم نواز کی قیادت میں مہنگائی مکاؤمارچ کا آغاز ماڈل ٹاؤن سے ہو ا
چند لمحوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کرکے قیادت کی سربراہی میں متوالے سیکڑوں گاڑیوں کا قافلہ لے کر کلمہ چوک پہنچے،لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کا حکومت کے خلاف احتجاج کا انوکھا انداز،قافلے میں اونٹوں پر سوار ہوکر شرکت کی۔
شہر ِلاہور میں مہنگائی مکاؤ مارچ کے بینرز اورفلیکس سے سج گیا جگہ جگہ قافلے کا جوش بڑھانے کے لیے استقبالیہ کیمپس،پارٹی ترانوں کی گونج رہی۔مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ پہلا پڑاؤ آج رات گو جر انوالہ میں ہوگا ، پلان کے مطابق ہزاروں پولیس اہلکار اور افسران سیکورٹی پر تعینات ہیں۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer