ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اپوزیشن کو بڑا دھچکا۔۔ حکومت نے رکن قومی اسمبلی کا نام ECLمیں ڈال دیا

رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم
کیپشن: MNA Jam Abdul Kareem
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارت داخلہ نےعدم اعتماد کے سلسلہ میں ووٹ ڈالنے کیلئے دبئی سے پاکستان آنے کا ارادہ رکھنے والےپیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا۔ شیخ رشید نے کہا تھا جام عبدالکریم تحریک عدم اعتماد کے  سلسلہ میں ووٹ ڈالنے کیلئے دبئی سے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔ واپس آئے تو انہیں گرفتار کریں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق جام عبدالکریم کا نام ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہونےکے باعث ای سی ایل میں ڈالا گیا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو جام عبدالکریم کا ریڈ وارنٹ بھی جاری کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو دبئی سے لایا جارہا ہے، انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor