ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم نے تحریک انصاف نہیں چھوڑی، ناراض اراکین قومی اسمبلی سامنے آگئے

رکن قومی اسمبلی نور عالم خان، احمد حسین دیہڑ
کیپشن: Noor Alam Khan, Ahmed Hussain Dehar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی  نور عالم خان اور احمد حسین ڈیہڑ نے  پارٹی کی جانب سے دیئے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دیا ہے۔

احمد حسین ڈیہڑ نے شوکاز نوٹس پر جمع کرائے گئے جواب  میں کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی، ابھی بھی پارٹی کا رکن ہوں، میرے خلاف آرٹیکل63 اے کی کارروائی نہیں بنتی۔میرے اوپر لگائے گئے الزامات کے شواہد نہیں دیے گئے۔احمد حسین ڈیہڑ نے نوٹس کے جواب میں اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافی کا حوالہ بھی دیا۔

اس سے قبل ناراض حکومتی ایم این اے نور عالم خان نے بھی  اپنی جماعت تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے شوکاز کا جواب دے دیا۔ نور عالم خان نے اپنے جواب میں کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غیر حقیقی ہیں۔میں نے کوئی ایسا انٹرویو میڈیا میں نہیں دیا جس کی وضاحت کی ضرورت پڑے۔میں نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑا ہے نہ ہی پارلیمانی پارٹی سے الگ ہوا ہوں۔میرے اوپر آئین کے آرٹیکل 63 کا ہر گز اطلاق نہیں ہوتا۔ شوکاز نوٹس میں لگائے الزمات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔تمام الزامات غلط ہیں لہذا پرسنل پیشی کی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ناراض ارکان کو 26 مارچ تک شوکاز نوٹسز کا جواب دینے کی مہلت دی گئی تھی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor