(قذافی بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے منحرف رکن اسمبلی اشرف انصاری کی ایک اور ملاقات،، عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار، اشرف انصاری نے گوجرانوالہ کے لئے اربوں روپے کا ترقیاتی پیکیج دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن کے منحرف رکن اسمبلی اشرف انصاری نے ایک ملاقات کی ہے۔ملاقات میں انہوں نے عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے لئے اربوں روپے کا ترقیاتی پیکیج دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پروزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم بے سمت دوڑنے والا سیاسی ہجوم ہے جو مکافات عمل کا شکار ہو کر ٹوٹ چکی ہے ا پوزیشن کا منفی بیانیہ عوام نے مسترد کردیاہے، صوبہ کے تمام شہروں کی یکساں ترقی ہمارا عزم ہے، خدمت کے جذبے سے کام کررہے ہیں -عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹر نگ کروں گا، ترقیاتی منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔
منحرف رکن اسمبلی اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ آپ نے یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کر کے گوجرانوالہ کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں ،آپ کی قیادت میں گوجرانوالہ ترقی کرے گا اور عوام کے مسائل حل ہو ں گے -