ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گذشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی محرم کا پرامن، باوقار انعقاد ممکن ہوا: وزیراعلیٰ مریم نواز

گذشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی محرم کا پرامن، باوقار انعقاد ممکن ہوا: وزیراعلیٰ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پرامن یوم عاشور، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے بہترین ٹریفک انتظامات پرٹیم پنجاب کو شاباش ، کہا کہ گذشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی محرم کا پرامن، باوقار انعقاد ممکن ہوا، صوبائی وزراء ،ایم پی ایز ،پنجاب کی ضلعی انتظامیہ نے بھرپور کردار ادا کیا، پولیس، محکمہ صحت، ، ریسکیو اور ستھرا پنجاب کی ٹیمیں متحرک رہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شدید گرمی میں عزاداروں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے گئے ،صفائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنا کر ایک نیا معیار قائم کیا گیا۔ تمام اداروں کا باہمی تعاون اور ٹیم ورک ہم سب کیلئے باعث فخر ہے۔ 

مریم نواز نے کہا کہ گرمی کے باوجود پنجاب پولیس کے جوان سڑکوں پر متحرک رہے، دن رات کی محنت کی بدولت عاشورہ خیر و عافیت سے گزرا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کو ترجیح دینے والے بہادر جوانوں کو شاباش دیتی ہوں ۔