ویب ڈیسک: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شہر کی بلند ترین عمارت سے طیارہ ٹکرا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ کے سب سے بلند ترین ٹاور سے ایک چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق عمارت سے ٹکرانے کے بعد طیارہ کا ملبہ عمارت کے نیچے زمین پر بکھر گیا۔
اس حادثہ مین کسی جانی نقصان کی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ چھوٹے طیارے میں کتنے افراد سوار تھے۔
چینی میڈیا کے مطابقاس حادثہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،عمارت سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بیجنگ شہر کا سب سے بلند ٹاور 108 منزلوں پر مشتمل ہے۔