ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی نگرانی میں صوبہ بھر میں یوم عاشور پر وزراء فیلڈ میں موجود

وزیراعلیٰ مریم نواز کی نگرانی میں صوبہ بھر میں یوم عاشور پر وزراء فیلڈ میں موجود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعلیٰ مریم نواز کی نگرانی میں صوبہ بھر میں یوم عاشور پر وزراء فیلڈ میں موجود ہیں ۔ 

سینئروزیرمریم اورنگزیب کی جانب سے مرکزی صوبائی کنٹرول روم سے انتظامات کی مانیٹرنگ کی گئی۔ صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق،بلال یاسین، چیف سیکرٹری پنجاب بھی ہمراہ تھے۔ 
مانیٹرنگ روم سےمرکزی وحساس جلوسوں کےسکیورٹی انتظامات اورسرگرمیوں کاجائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ سیف سٹیزلنک سےلاہورسمیت مختلف اضلاع میں جلوسوں کی لائیومانیٹرنگ کاجائزہ لیا گیا ۔ 

آئی جی پنجاب عبدالکریم،سیکرٹری ہوم نے سکیورٹی اقدامات بارےبریفنگ دی۔ 

علاوہ ازیں سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب نےکربلاگامےشاہ کےمرکزی جلوس کابھی وزٹ کیا۔