سٹی 42 : سی ٹی او لاہور کی جانب سے شہرکےتمام لائسنسی وغیرلائسنسی جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ سیدعبدالرحیم شیرازی نےچار بڑے جلوسوں کے روٹس کو خود وزٹ کیا۔
سی ٹی اولاہورنے افسران کوجلوسوں کےساتھ پوزیشن رکھنے کا حکم دیا ۔ اس کے علاوہ ڈائیورشن پوائنٹس پر وارڈنز کو بار بار بریفنگ دینے کی ہدایت بھی کی۔
سی ٹی اولاہور نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئےدفتری سٹاف سمیت اضافی نفری تعینات ہے، جلوسوں میں آئےزائرین کیلئےبہترین پارکنگ انتظامات کئےگئے۔ انہوں نے بتایا کہ وارڈنزمشکوک افرادولاوارث اشیاءپربھی کڑی نظررکھےہوئےہیں۔