ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منہ بھائی 3 کی تصدیق، سنجے دت اور ارشد وارثی پھر ایک ساتھ

منہ بھائی 3 کی تصدیق، سنجے دت اور ارشد وارثی پھر ایک ساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی سینما کی مقبول ترین فلم سیریز میں سے ایک ایک بار پھر شائقین کے لیے واپس آنے جا رہی ہے۔ طویل انتظار کے بعد فلمساز نے فرنچائز کے مستقبل سے متعلق اہم پیش رفت سے پردہ اٹھا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجکمار ہیرانی نے تصدیق کی ہے کہ منا بھائی 3 پر کام جاری ہے اور اس نئی فلم میں سنجے دت اور ارشد وارثی کی مقبول جوڑی ایک بار پھر ناظرین کو ساتھ نظر آئے گی۔

اپنی آنے والی او ٹی ٹی سیریز کی تشہیر کے دوران دیے گئے انٹرویو میں راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ ٹیم فرنچائز کی تیسری قسط کے لیے اسکرپٹ تیار کر رہی ہے اور منصوبے پر عملی پیش رفت جاری ہے۔

فلم منا بھائی چلے امریکہ سے متعلق سوال پر انہوں نے وضاحت کی کہ کئی برس قبل ایک ٹیزر ضرور جاری کیا گیا تھا، تاہم اس وقت مکمل کہانی تیار نہیں ہو سکی تھی۔ ان کے مطابق تصور یہ تھا کہ منہ بھائی اور سرکٹ امریکا جائیں گے اور وہاں نئے حالات کا سامنا کریں گے، یہاں تک کہ انگریزی سیکھنے جیسے دلچسپ پہلو بھی کہانی کا حصہ تھے۔

راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ اس خیال پر ابتدائی مواد تیار کیا گیا تھا لیکن اسکرپٹ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے فلم آگے نہیں بڑھ سکی۔ اب نئی سمت کے ساتھ فرنچائز کو دوبارہ زندہ کیا جا رہا ہے۔