ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نمرہ خان کی شوہر کے ساتھ عمرہ ادائیگی، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار

نمرہ خان کی شوہر کے ساتھ عمرہ ادائیگی، مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے شادی کے بعد شوہر کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے کی خوشی مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تجربہ ان کے لیے ایک خواب کے پورا ہونے جیسا ہے۔

پاکستانی شوبز سے وابستہ اداکارہ نمرہ خان نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران اپنی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نمرہ خان نے شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اداکارہ نے اپنے پیغام میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے ساتھ عمرہ ادا کرنا ان کے لیے ایک خاص اور یادگار لمحہ ہے۔

نمرہ خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے شوہر کو خوشیاں، کامیابی اور آسانیاں عطا فرمائے، انہیں ہر مشکل اور بری نظر سے محفوظ رکھے اور رزق میں برکت دے۔

اداکارہ نے عمرہ کے دوران مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کی تصاویر بھی شیئر کیں، جبکہ ایک تصویر میں انہیں شوہر کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق نمرہ خان نے عمرہ کے موقع پر خوبصورت اور سادہ لباس زیب تن کیا، جسے مداحوں نے بھی سراہا۔

نمرہ خان پاکستانی ٹیلی وژن کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کی، جن میں ’احرامِ جنون‘، ’اڑان‘، ’خوب سیرت‘، ’باغی‘ اور ’امِ عائشہ‘ شامل ہیں۔

اداکارہ کی عمرہ تصاویر پر مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعاؤں اور مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔