(ویب ڈیسک)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ ایک براہِ راست رابطہ چینل قائم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
برطانوی ویب سائٹ کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران جے ڈی وینس نے بتایا کہ اس انتظام کے تحت ایرانی اور امریکی فوجی حکام دوحہ میں ملاقاتیں کریں گے جہاں وہ باہمی تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانی حکام نے تجویز دی کہ پاسدارانِ انقلاب کا ایک نمائندہ دوحہ بھیجا جائے، جہاں وہ سینٹکام کے نمائندے کے ساتھ بیٹھ کر مختلف تنازعات کے حل کے لیے براہِ راست رابطے میں رہے گا، ان کے بقول اس طریقہ کار سے کئی اہم اختلافات کو حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
Exclusive: JD Vance speaks to UnHerd on America's new relationship with Iran.
— UnHerd (@unherd) June 25, 2026
Speaking to @SohrabAhmari on Air Force Two, he covered:
- What it's like to negotiate with the Iranians
- What Iran really wants from the deal
- How America and Iran have agreed an in-person channel…
امریکی نائب صدر نے مزید انکشاف کیا کہ متحدہ عرب امارات نے بھی حالیہ عرصے میں ایران کے ساتھ ایسے براہِ راست رابطے قائم کیے ہیں جو اس سے قبل موجود نہیں تھے، جن میں پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ مذاکرات بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب مبصرین اس پیش رفت کو غیر معمولی قرار دے رہے ہیں کیونکہ امریکا اپنے قوانین کے تحت پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے، ایسے میں سینٹکام اور پاسدارانِ انقلاب کے درمیان براہِ راست مذاکرات کئی قانونی اور سفارتی سوالات جنم دے سکتے ہیں۔