ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کا عاشورہ کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

آئی جی پنجاب کا عاشورہ کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی پنجاب عبدالکریم نے یومِ عاشور کے موقع پر مرکزی عزاداری جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر سینئر پولیس افسران نے آئی جی پنجاب کو مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے منتظمینِ مجالس اور عزاداری جلوسوں سے بھی ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے اور اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے انجام دینے کی ہدایت کی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ یومِ عاشور پر صوبے بھر میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور تقریباً ایک لاکھ پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر سکیورٹی اداروں نے محرم الحرام کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھی کیے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ علما کرام، جلوسوں کے منتظمین اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار ہے اور باہمی تعاون سے یومِ عاشور کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔