ویب ڈیسک : ڈیرہ اسماعیل خان کی زرعی یونیورسٹی میں یکم محرم الحرام کی مناسبت سےکل عام تعطیل ہوگی۔
وائس چانسلر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی زرعی یونیورسٹی میں تدریسی و انتظامی سرگرمیاں مکمل معطل رہیں گی، تعطیل کا اعلان حکومت خیبرپختونخوا کے حکمنامے کے تحت کیا گیا۔
علاوہ ازیں سکیورٹی اسٹاف اپنی ڈیوٹی شیڈول کےمطابق خدمات انجام دے گا۔