وسیم احمد:آئی سی سی نےٹیسٹ کرکٹ میں سٹاپ کلاک متعارف کرانےکافیصلہ کر لیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کی پلیئنگ کنڈیشنزمیں کئی تبدیلیاں کی گئی،فیلڈنگ سائیڈکو اوورکےاختتام پردوسرااوور1منٹ کےاندرشروع کرواناہوگا،ایک منٹ میں اوور شروع نہ کرنے پر امپائر وارننگز دے گا،تیسری بار امپائر فیلڈنگ سائیڈ پر 5 رنز کی پنالٹی عائد کرےگا،سٹاپ کلاک کا رول آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل پر لاگو ہوچکا ہے۔
جان بوجھ کر گیند پر تھوک کے استعمال پر گیند تبدیل نہیں کیاجائےگا،گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی بدستور برقرار رہے گی،تھوک کےبعدگیندکی ساخت میں تبدیلی پرامپائربیٹنگ سائیڈ کو 5 رنز دے سکتا ہے،جان بوجھ کرشارٹ رن لینےپربیٹنگ سائیڈپر5پنالٹی رنزکیساتھ اسٹرائیک کافیصلہ باؤلنگ سائیڈکریگی،امپائرباؤلنگ سائیڈسےمشورہ کریگاکہ شارٹ رن کےبعدوہ کس بیٹرکو اسٹرائیک پرلیناچاہیں گے۔
آئی سی سی نے فیئرنس آف کیچ کے ریویو میں بھی تبدیلی کر دی،اگرایمپائرکوکیچ پکڑنےپرشک ہوتوتھرڈامپائرنوبال کیساتھ کیچ کو بھی ریویو میں چیک کریگا،نئےرول کےمطابق نوبال پرفیئرکیچ کی صورت میں بیٹنگ سائیڈکونوبال کا ایک رن ملے گا،فیئر کیچ نہ ہونے کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ نے جتنے رنز لئے ہوں اُتنے ہی ملیں گے،کمبائینڈ ریویو میں تبدیلی، ایل بی ڈبلیو اور رن آؤٹ پر اپیل کی صورت میں پہلے ایل بی ڈبلیو چیک ہوگا۔
ایل بی ڈبلیو پر بیٹرآؤٹ ہوا تو بال ڈیڈ قراردیاجائےگا،ڈی آر ایس پروٹوکول میں اب کیچ کی اپیل کیساتھ امپائر ایل بی ڈبلیو بھی چیک کرےگا،پہلے صرف کیچ کی اپیل دیکھی جاتی تھی،نئے رول کے مطابق امپائر کال اگر آؤٹ ہوا تو ایل بی ڈبلیو ریویو میں بیٹرآؤٹ قراردیا جائیگا۔