ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ستھراپنجاب : کچرےکوتوانائی اوردیگرمقاصدکیلئےاستعمال کیاجائیگا

ستھراپنجاب : کچرےکوتوانائی اوردیگرمقاصدکیلئےاستعمال کیاجائیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ مریم نواز نے’’ایکو فرینڈلی پنجاب ویژن‘‘ کوآگےبڑھانےکافیصلہ کر لیا گیا۔

ستھراپنجاب کےتحت کچرےکوتوانائی اوردیگرمقاصدکیلئےاستعمال کیاجائیگا،وزیربلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد کیا گیا،لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کےسی ای اوبابرصاحب دین کی منصوبےپربریفنگ دی گئی،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ احمرکیفی نےبھی شرکت کی۔

 وزیربلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ ستھراپنجاب کےاگلےمرحلےمیں کچرے سےبائیوگیس بنانےکاآغازہوگا،لکھوڈیہرسائٹ کی گیسوں کومفیدکاربن کریڈٹس میں تبدیل کرینگے، کچرے کی تخصیص کر کے اسے دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا، محکمہ توانائی کی مدد سے 50 میگاواٹ کا پلانٹ لگانے پر بھی غور ہو رہا ہے، کچرے کی ری سائیکلنگ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اپنایا جائے،لاہور میں آلائشوں سے توانائی پیدا کرنے کا پائلٹ پراجیکٹ بھی شروع ہوگا۔

اجلاس میں کچرے سے آمدن پیدا کرنے کے لئے روڈ شو کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا،صوبائی وزیر کی ویسٹ ٹو انرجی کے بین الاقوامی ماڈلز کا مطالعہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہر روز ہزاروں ٹن کچرا روزانہ جمع ہوتا ہے۔