ویب ڈیسک: میکسیکو میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کرکے بچوں سمیت 10افراد کو قتل کر دیا گیا۔
فائرنگ کا واقعہ گھر میں پیش آیا، مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے مرنے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔
صدر کلاڈیا شینباؤم نے اس واقعے کو "افسوسناک" قرار دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم حملے کی نوعیت یا متاثرین کی مکمل تفصیل نہیں بتائی گئی۔