ویب ڈیسک:اسرائیلی افواج کی غزہ پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے، بدھ کی صبح سے ہونے والے تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 78 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق، غزہ کے مختلف ہسپتالوں سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شہدا میں 14 بے گھر فلسطینی بھی شامل ہیں جو امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔
غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق وسطی غزہ میں ایک امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بڑی تعداد میں شہری جاں بحق ہوئے۔
غزہ کی مقامی حکومت نے کہا ہے کہ صرف مئی 2025 سے اب تک اسرائیل نے امدادی مراکز پر حملوں میں 500 سے زائد فلسطینی شہید کیے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی غزہ کے خان یونس میں حماس کی جوابی کارروائی میں ایک اسرائیلی بکتر بند گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا، جس میں 7 صہیونی فوجی ہلاک ہوئے۔