ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی  ایک درخواست ضمانت پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی

عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی  ایک درخواست ضمانت پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 1 درخواست ضمانت پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی کر دی۔

 ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی جس کے روبرو پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف پیش ہوئے,جج افضل مجوکا نے انہیں بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیا ہے,وکیل خالد یوسف نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہوں گا کہ عدالت کے نوٹس پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔

 جج افضل مجوکا نے کہا کہ جیل حکام کی جانب سے شو کاز کا جواب آ جائے تو مزید دیکھ لیتے ہیں، 8 جولائی تک عدت میں نکاح کیس میں اپیلوں پر فیصلہ کرنا ہے، ضمانتیں بعد میں رکھ لیتے ہیں۔

 بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی کر دی۔