ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
کیپشن: Qamar Javed Bajwa And Muhammad Bin Salman
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت عسکری شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے بھی نوازا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا قصر اسلام پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جہاں دونوں کے درمیان اہم ملاقات میں باہمی امور کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اسکے علاوہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کنگ عبدالعزیز میڈل کے اعزاز سے نوازا .

اس موقعہ پر سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز چیف آف دی جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی, پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم بھی شریک تھے.