ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہورہائیکورٹ کا گیس صارفین کے لئے بڑا ریلیف

Lahore high court
کیپشن: Lahore high court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف :  لاہورہائیکورٹ کا گیس صارفین کے لئے بڑا ریلیف,بلوں کے ذریعے گیس  انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ سیس  کی  2015 سے قبل کی ٹیکس  وصولی  غیر قانونی قرار۔۔ ہائیکورٹ نے  بلز کے ذریعے جی آئی ڈی سی ٹیکس   کے بقایاجات کی وصولی غیر قانونی قرار دے دی .  

 تفصیلات کےمطابق جسٹس شاہد کریم نےٹیکس گزار روپالی ٹیکسٹائل سمیت دیگر کی درخواست پر حکم جاری کردیا ,درخواست گزاروں کی جانب سےمحمدمحسن ورک ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سمیت دیگر وکلا پیش ہوئےاورمؤقف اختیار کیا کہ جی آئی ڈی سی کی وصولی جی آئی ڈی سی ایکٹ  2015کے سیکشن 8 کی خلاف ورزی ہے۔محکمہ سوئی  گیس نے لاہور ہائیکورٹ کے سابق فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کیا۔محکمہ سوئی گیس کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے بھی تاحال  فیصلہ نہیں کیا۔

درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت جی آئی ڈی سی ایکٹ2015کے تحت 2015 سے قبل کے بقایاجات کی وصولی غیر قانونی  قرار دے۔محکمہ سوئی گیس کے وکیل نےمؤقف اختیار کیا کہ جی آئی ڈی سی کی دوہزار پندرہ سے قبل کی ٹیکس وصولی  قانون کے مطابق ہے۔