(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی چھٹیوں کے دوسرے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا ، عدالت عالیہ کے سنئیر ترین جج آئندہ ہفتے صرف تین جولائی کو ہرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد مقدمات کی سماعت بارے ترمیمی ججز روسٹر جاری کیاگیا ،پرنسپل سیٹ پر ججز روسٹر میں 7 ڈویزن اور 20 سنگل بنچز برقرار رہیں گے۔ ہائیکورٹ کے سنئیر ترین جج آئندہ ہفتے صرف تین جولائی کو پرنسپل سیٹ پر کام کریں جبکہ باقی دن وہ ہائیکورٹ روالپنڈی بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق ڈویزن بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ہوگا، چیف جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔
ڈویژن بینچ نمبر نمبر 2 میں جسٹس ملک۔شہزاد احمد خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل ہوگا۔ڈویزن بنچ نمبر 3 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شمس محمود مرزا، ڈویزن بنچ نمبر 4, جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس رسال حسن سید ، ڈویژن بینچ نمبر 5 میں جسٹس مس عالیہ نیلم اور سید شہباز علی رضوی پر مشتمل ہوگا، ڈویزن بنچ نمبر چھ میں جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی جبکہ ڈویزن بنچ نمبر سات جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ہوگا۔ دورکنی بنچز پیر سے جمعرات تک کیسز کی سماعت کریں گے ۔دو رکنی بنچز میں شامل تمام ججز سنگل بنچز میں بھی شامل ہوں گے جبکہ جسٹس چویدری مسعود جہانگیر ، جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس شکیل الرحمان خان صرف سنگل بنچ میں سماعت کریں گے۔