کلمہ چوک پر تیز رفتار مزدے نے میاں بیوی کو کچل ڈالا

کلمہ چوک پر تیز رفتار مزدے نے میاں بیوی کو کچل ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 حسن خالد:  صوبائی دارالحکومت میں آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے.کلمہ چوک پر تیز رفتار مزدے نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا،50 سالہ رخسانہ نامی خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی, شوہر شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، حادثے کا ذمہ دار موقع سے فرار.

       تفصیلات کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی  جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا، خاتون کی شناخت رخسانہ اقبال کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے شوہر 55 سالہ محمد اقبال کو طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے جائے حادثہ سے شواہد اکھٹے کر لیے اور مزدا ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔

اس سے قبل مانگامنڈی میں تیزرفتار کیری ڈبہ ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر ٹریلر سے ٹکرا گیا جس کے باعث ایک مزدور موقع پر جاں بحق ہوگیا اور 6 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا تھا اور جاں بحق مزدور کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی جو کہ شامکے بھٹیاں کا رہائشی تھا۔

 

واضح رہے کہ  جہاں دور  جدید نے  انسانوں کے لئے بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے ہیں وہیں  سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ بھی  ایجاد کی ہیں جو کہ یقیناً  انسانوں کے لیے بہت مُفید ہے، جدید  ٹیکنالوجی کے ذریعے سے  انسان دِنوں  کا سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کر لیتے ہیں۔

 

مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کا درست استعمال نا کر کے انسان اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer