عبدالعلیم خان پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے

عبدالعلیم خان پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) سابق صوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے ہیومن رائٹس اور اقلیتی امور کی قائمہ کمیٹی، پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو اور پنجاب اسمبلی کی سپیشل کمیٹی 6 سے بھی استعفیٰ اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا، اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ عبدالعلیم خان کو نیب گرفتاری کے دوران ان کمیٹیوں کا ممبر بنایا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer