تحریک انصاف کا اہم ترین رہنما (ن) لیگ کا شیر بن گیا

تحریک انصاف کا اہم ترین رہنما (ن) لیگ کا شیر بن گیا
کیپشن: City42 - PML-N, PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمرا سلم ) مسلم لیگ نون نے پی ٹی آئی کی ایک اور اہم وکٹ گرا دی، سابق ایم پی اے، صوبائی عہدیدار سینئر سیاستدان حاجی امداد حسین (ن) لیگ کے شیر بن گئے۔

خبر پڑھیں۔۔۔چودھری نثار کے مد مقابل (ن) لیگی امیدوار قمرالاسلام نیب کی گرفت میں آگئے

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں حاجی امداد حسین نے حمزہ شہبازشریف سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اور آج ہی سے پارٹی کی بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ناراض رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک، عمران خان نے اپنے سر لے لیا

حمزہ شہباز کا حاجی امداد حسین کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر دکھایا ہے اور باقی تمام چیلنجز سے بھی عہدہ برآ ہونے کی بھرپور اہلیت رکھتی ہے۔

 خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔لاہوریئے دل تھام لیں، بری خبر آگئی

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھاکہ لاہور اور پنجاب سے پیپلز پارٹی کا خاتمہ تو ہوچکا، پی ٹی آئی کا خاتمہ بھی اسی الیکشن میں ہوجائے گا۔