ناراض رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک، عمران خان نے اپنے سر لے لیا

ناراض رہنماؤں کو منانے کا ٹاسک، عمران خان نے اپنے سر لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ٹکٹ نہ ملنے والے ناراض رہنماؤں کو منانے کے لیے دو روزہ دورے پر 28 جون کو لاہور آئیں گے۔

خبر پڑھیں۔۔۔چودھری نثار کے مدمقابل (ن) لیگی امیدوار قمرالاسلام نیب کی گرفت میں آگئے

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 28جون کو دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے اور اپنے دورہ کے دوارن ٹکٹ نہ ملنے والے ناراض امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے اور انکے تحفظات دور کریں گے۔ مخصوص نشستوں پر ٹکٹ نہ ملنے والی خواتین سے بھی ملاقات متوقع ہوگی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔لاہوریئے دل تھام لیں، بری خبر آگئی

پارٹی ذارئع کے مطابق عمران خان کی کوشش ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ناراض رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے نامزد امیدواروں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ آسکیں، کیونکہ جن رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹکٹس نہیں دیے گئے انکی جانب سے پارٹی کو یہ باور کروا دیا گیا کہ وہ نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم میں شریک نہیں ہونگے۔ کپتان کے دورے کے دوران لاہور میں انتخابی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔