ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ 100 روپے کمانے والی اداکارہ کروڑوں کی مالکن کیسے بنی ؟

روزانہ 100 روپے کمانے والی اداکارہ کروڑوں کی مالکن کیسے بنی ؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی سلور اسکرین پر اداکاری سے اپنا جادو بکھیرنے کیلئے بہت ہمت چاہیے۔ فیشن انڈسٹری اور گلیمر کی دنیا جتنی چمکدار نظر آتی ہے، اسکے پیچھے کا سفر اتنا ہی جدوجہد سے بھرا ہوتا ہے،اور ایسی جدوجہد بالی ووڈ اداکارہ  مگدھا گوڈسے نے دکھائی،  اس اداکارہ نےروزی روٹی چلانے کیلئے پیٹرول پمپ پر بھی کام کیا تھا۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ پورے دن میں صرف 100 روپے ہی کما پاتی تھیں، لیکن اپنی سخت محنت اور لگن کے بل پر آج وہ کروڑوں کی مالکن ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ مگدھا گوڈسے کی زندگی اس بات کی بہترین مثال ہے، اورآج کے وقت میں وہ کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب انہیں اپنے کیریئر کے آغاز میں بہت زیادہ جدوجہد کرنا پڑی تھی۔ مگدھا گوڈسے 26 جولائی 1986 کو پونے میں پیدا ہوئیں۔اپنی زندگی کے ابتدائی برسوں میں گزر بسر کے لئے چھوٹے موٹے کام کئے۔ کہا جاتا ہے کہ روزی روٹی چلانے کے لیے اداکارہ نے پیٹرول پمپ پر بھی کام کیا تھا۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ پورے دن میں صرف 100 روپے ہی کما پاتی تھیں، لیکن اپنی سخت محنت اور لگن کے بل پر آج وہ کروڑوں کی مالکن ہیں۔
 فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ مگدھا کئی مقامی بیوٹی مقابلوں میں بھی حصہ لیا کرتی تھیں۔ تاہم، ان کی زندگی اس وقت بدل گئی جب انہوں نے 'گلیڈریگز میگا ماڈل ہنٹ' میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی۔ اسی سال انہوں نے بیسٹ ماڈل اور مس انڈیا میں بیسٹ نیشنل کاسٹیوم کا خطاب جیتا، جبکہ سال 2004 میں مگدھا فیمینا مس انڈیا مقابلے کی سیمی فائنلسٹ بھی رہیں۔مگدھا نے مدھر بھنڈارکر کی فلم 'فیشن' سے اداکاری اور ہندی سنیما کی دنیا میں قدم رکھا۔ اس فلم میں پرینکا چوپڑا اور کنگنا رناوت بھی تھیں۔ انکی پہلی ہی فلم کو بھرپور سراہا گیا اور اس کیلئے انہیں فلم فیئر بیسٹ ڈیبیو آرٹسٹ کے لئے نامزدگی ملی، جبکہ انہوں نے اپسرا ایوارڈ بھی جیتا۔

  مگدھا گوڈسے نے2009 میں روہت شیٹھی کی کامیڈی فلم 'آل دی بیسٹ: فن بگنز' اور مدھر بھنڈارکر کی ڈراما فلم 'جیل' میں نظر آئیں۔ مگدھا نے ہندی کے علاوہ دیگر زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔مگدھا گوڈسے کی فلموں میں 'ہیلپ'، 'گلی گلی چور ہے'، 'ہیروئن'، 'صاحب، بیوی اور گینگسٹر ریٹرنز' اور 'ستیہ گرہ' شامل ہیں۔ انہوں نے مراٹھی ریئلٹی شو 'مراٹھی پاڈتے پُڈھے' میں جج کا کردار بھی ادا کیا تھا۔