ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ایکسپو سینٹر میں "میڈ اِن فیصل آباد" نمائش اختتام پذیر، مقامی صنعتوں کو بھرپور پذیرائی

لاہور ایکسپو سینٹر میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر: لاہور ایکسپو سینٹر میں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ "میڈ اِن فیصل آباد" نمائش اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ نمائش کے آخری روز شہریوں، کاروباری شخصیات اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے مقامی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

نمائش میں فیصل آباد کی 150 سے زائد کمپنیوں نے فوڈ، ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتی و برآمدی مصنوعات کی نمائش کی۔ اس موقع پر صدر فیصل آباد چیمبر فاروق یوسف شیخ اور سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ بھی موجود تھے۔

سویڈن میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد امجد علی نے بھی نمائش کا دورہ کیا اور فیصل آباد کی صنعتی و برآمدی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کو سراہتے ہوئے اسے ملکی صنعت کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔

انہوں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس کی اس کاوش کو مقامی صنعت، برآمدات اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔