ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کا سنڈے آپریشن، ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 14 افراد گرفتار

 ڈولفن سکواڈ کا سنڈے آپریشن، ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 14 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے اتوار کے روز جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ اور پتنگ بازی کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، بند روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں سے ون ویلنگ میں ملوث 9 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سڑکوں پر خطرناک کرتب اور اسٹنٹس کا مظاہرہ کر کے شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈال رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق شیراکوٹ، کاہنہ اور دیگر علاقوں میں کارروائی کے دوران پتنگ بازی میں ملوث 5 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی گئی۔

ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزمان، جن میں علی، احتشام، اشفاق، حفیظ اور دیگر شامل ہیں، کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔