ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات میں عید میلاد النبی ﷺ پر تین روزہ تعطیلات متوقع

متحدہ عرب امارات میں عید میلاد النبی ﷺ پر تین روزہ تعطیلات متوقع
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات میں اگست کی پبلک ہالی ڈے کے حوالے سے رہائشیوں کے لیے اہم خبر ہے،جہاں نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر تین روزہ ویک اینڈ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 متوقع طور پر 25 اگست 2026 بروزمنگل کو تعطیل ہوگی،تاہم حکام کی جانب سے اسے پیر 24 اگست کو منتقل کیے جانےکا امکان ہے،جس کے نتیجے میں ہفتہ، اتوار اور پیر کو مسلسل تین چھٹیاں مل سکتی ہیں۔

 یو اے ای کےقوانین کے تحت ہفتے کے درمیان آنے والی بعض سرکاری تعطیلات کو ہفتے کے آغاز یا اختتام پر منتقل کیا جا سکتا ہے،تاہم تعطیل کی حتمی تاریخ کا اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔

 سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو اعلان کردہ پبلک ہالی ڈے پر تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی جاتی ہے۔

  تعطیل کے روز کام کرنے کی صورت میں قانون کے مطابق اضافی معاوضہ یا سہولت فراہم کی جاتی ہے۔