ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہ

بابر اعظم سے شادی کرنے کا نہیں کہا، بطور کرکٹر پسند کرتی ہوں، دعا زہرہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ دعا زہرہ نے بابر اعظم کو پسند کرنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی۔

 شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ دعا زہرہ ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنے بابر اعظم سے متعلق بیان کی وضاحت کی۔انہوں نے کہا کہ میں اس ٹاپک پر بات کرنے سے گھبرا رہی ہوں کیونکہ میں کچھ بولوں گی اور کچھ اور نکل جائے گا کیونکہ میں نے پہلے بھی بولا کچھ اور کچھ بنا دیا گیا تھا۔

  دعا زہرہ نے کہا کہ میں بطور کرکٹر بابر اعظم کو پسند کرتی ہوں، میں ان سے شادی نہیں کررہی اور نہ ہی میں نے ایسا کچھ کہا تھا۔

 اداکارہ نے کہا کہ میں بابر اعظم کی عزت کرتی ہوں اور ان کو بطور کرکٹر سپورٹ کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا نام ایسے ہی ان کے ساتھ جوڑا گیا جس سے میری فیملی، ماما اور بابا کو اس کی وجہ سے بڑی پریشانی ہوئی۔

  دعا زہرہ نے کہا کہ میں نے گھر والوں کو کلپ دکھائے کہ میں نے ایسا کچھ نہیں بولا ہے۔

  واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پروگرام میں اداکارہ دعا زہرہ کا کہنا تھا کہ مجھے کرکٹ بہت پسند ہے، دل ایک پر ہی آتا ہے اور مجھے بابر اعظم پر کرش ہے۔

  دعا زہرہ نے بتایا تھا کہ بطور کرکٹر بابر اعظم بہت اچھے لگتے ہیں اور جب کوئی انہیں ٹرول کرتا ہے تو مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا برائے کرم ان پر تنقید نہ کیا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : شمعون عباسی نے پہلی بار تین بیویوں کیساتھ طلاق کی وجہ بتادی