ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت میچ کب ہوگا؟ بڑی خبر

ایشیا کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت میچ کب ہوگا؟ بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیاء کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ 

ایشیا کپ کی8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،گروپ اے میں پاکستان،بھارت،یو اے ای اور عمان شامل ہیں جبکہ گروپ بی بنگلہ دیش،سری لنکا،افغانستان اور ہانگ کانگ کو رکھا گیا ہے۔ 

 دونوں گروپس کی دو،دو ٹاپ ٹیمیں سپر فور مرحلہ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہونگی،دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  ایونٹ کا پہلا میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا ، دوسرا میچ 10 ستمبر کو بھارت اور متحدہ عرب امارات ، تیسرا میچ بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ ، چوتھا میچ پاکستان اور اومان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس کے علاوہ  پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو ہوگا ۔پاکستان اپنا تیسرا میچ 17ستمبر کو  یو اے ای کیخلاف کھیلے گا۔

ایونٹ کا فائنل اتوار کے روز 28 ستمبر کو ہوگا۔