سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، اس موقع پر 70 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا جائے گا۔ تقریب میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
فلیٹیز ہوٹل پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تقریب کا اہتمام سینئر رہنما فیصل میر کی جانب سے کیا گیا ہے۔
تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف، جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی، بشیر ریاض، ناصرہ شوکت، بیلم حسنین، ڈاکٹر فرید الزکریا، ڈاکٹر عائشہ شوکت، شاہدہ جبیں، عزیز الرحمن چن، تنویر اشرف کائرہ، فائزہ ملک، آصف ہاشمی، عمر شریف بخاری، رانا جمیل منج، علامہ یوسف اعوان، احسن رضوی، ذیشان شامی، شہناز کنول، زاہد ذوالفقار خان، ڈاکٹر ضرار، ہما میر، ڈاکٹر عثمان، پیر حیدر شاہ، عمیر لغاری، بشری ملک، سید توفیق عباس، راجہ عامر، عقلیہ یوسف، شہباز دورانی، بیرسٹر عامر حسن، نرگس خان، عارف خان، میر شکیل چنی، بشری منظور مانیکا، ڈاکٹر خیام، نسیم صابر، بشارت بشی، فرخ بصیر، نصیر احمد، ریاض جٹ، حیدر جٹ، عامر نصیر بٹ، عاطف رفیق چودھری، عائشہ نواز، کامران ڈار، ایڈون سہوترا، موسی کھوکھر، راو شجاعت، فہیم ٹھاکر، امجد جٹ، ندیم ملک سمیت جیالوں اور جیالیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دوسری جانب ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے صدر زرداری کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہوئے۔